اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب: اسرائیل کا جوہری ہتھیار عالمی امن اور سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

نیویارک - ارنا - اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے  زور دیا ہے کہ اسرائیلی حکومت خطے کے دیگر ممالک کو ایٹمی تباہی کی دھمکیاں دیتی ہے اور اس کے ایٹمی ہتھیاروں کو خطے اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ سمجھا جاتا ہے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے بدھ کے روز ایٹمی تجربات پر پابندی کے عالمی دن کی مناسبت سے جنرل اسمبلی کی نشست میں مزید کہا: یہ دن عالمی برادری کے لئے ایک موقع ہے کہ جس میں وہ اسرائیلی حکومت کو بغیر کسی شرط کے این پی ٹی پر دستخط کرنے اور اپنی تمام ایٹمی تنصیبات آئی اے ای اے کی نگرانی میں لانے پر مجبور کر سکتی ہے

انہوں نے کہا : موجودہ صورت حال تشویش ناک ہے کیونکہ اسرائیلی حکومت علاقے کے ديکر ملکوں کو ایٹمی تباہی کی دھمکی دیتی ہے اور اس کے ایٹمی اسلحے علاقائی اور عالمی امن و امان کے لئے سنجیدہ خطرہ ہيں۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .